💠 سوال: میں نے اپنی ارث میں ملنے والی زمین کو بیس سال کے بعد فروخت کیا ہے، کیا اس کی مالیت(قیمت) میں جو اضافہ ہوا ہے اس پر خمس ہوگا؟
✅ جواب: اس پر خمس نہیں ہے، مگر یہ کہ آپ نے اسے منافع حاصل کرنے اور قیمت بڑھنے کی نیت سے سنبھال کر رکھا ہو تو اس صورت میں اسے فروخت کرنے کے بعد احتیاط واجب کی بنا پر اس کی بڑھنے والی مالیت - افراط زر کی مقدار کم کرنے کے بعد- سال کی آمدنی شمار ہوگی اور اگر خمس کی تاریخ تک آپ کے پاس موجود رہے تو اس کا خمس دینا ہوگا۔